ابنا: المنار كے حوالے سے نقل كیا ہے كہ بحرينی شيعوں كے قائد اور منامہ كی مسجد "امام صادق (ع)" كے خطيب آيت اللہ عيسی قاسم نے نماز جمعہ كے خطبوں میں کہا ہے کہ: بحرين میں عوامی تحريك سياسی ، اصلاح پسند اور پر امن طريقے سے شروع ہوئی تھی اور انہی خصوصيات كے ساتھ باقی رہے گی ۔آيت اللہ عيسی قاسم نے جيلوں میں انقلابيوں كے ساتھ سيكورٹی فورسز كے ناروا سلوك كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : جيل حكام كی جانب سے قيديوں كے ساتھ اس قسم كا سلوك انسانی كرامت كے سراسر خلاف اور ان كی زندگيوں كو خطرے میں ڈالنے كا باعث بن رہا ہے ۔انہوں نے مزيد كہا : اس تحريك كا ہتھيار پر امن مظاہروں كے دوران صبر اور تحمل كے ساتھ اپنے حقوق كے لیے آوازبلند كرنا ہے اس اميد كے ساتھ كہ ايك دن ايك منصفانہ مطالبات پورے ہوں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415871
آيت اللہ عيسی قاسم نے جيلوں میں انقلابيوں كے ساتھ سيكورٹی فورسز كے ناروا سلوك كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : جيل حكام كی جانب سے قيديوں كے ساتھ اس قسم كا سلوك انسانی كرامت كے سراسر خلاف اور ان كی زندگيوں كو خطرے میں ڈالنے كا باعث بن رہا ہے ۔